ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / دسہرہ تقریبات شاندار رہیں گی: مہادیوپا

دسہرہ تقریبات شاندار رہیں گی: مہادیوپا

Sun, 13 Aug 2017 00:59:40    S.O. News Service

بنگلورو:12/اگست(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے تعمیرات عامہ اور میسور ضلع کے انچارج وزیر ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپا نے کہاکہ ریاستی حکومت رواں سال اپنے دور اقتدار کا آخری دسہرہ شان وشوکت سے منائے گی اور آنے والے دنوں میں بھی یہی حکومت اس تہوار کا اہتمام کرتی رہے گی۔آج ہنسور میں دسہرہ کیلئے آنے والے ہاتھیوں کا استقبال کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پچھلے سال خشک سالی کے سبب دسہرہ کی تقریبات کو روایتی حد تک رکھ دیا گیاتھا۔اس بار عالیشان پیمانے پر ان تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا اور اس کی شان وشوکت میں کسی طرح کی کمی نہیں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے دسہرہ تقریبات کیلئے ریاستی حکومت کی طرف سے 14 کروڑ روپے منظور کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی اسمبلی کی موجودہ میعاد کے مطابق اس حکومت کا یہ آخری دسہرہ ہوگا، انتخابات کے بعد جب سدرامیا کی قیادت والی حکومت دوبارہ اقتدار سنبھالے گی اس وقت بھی اور زیادہ شان وشوکت کے ساتھ دسہرہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ میسور کے نلور پال جنکشن سے مورکل تک 4.95کروڑ روپیوں کی لاگت پر سڑک کو کشادہ کرنے کا کام شروع ہوچکا ہے۔اس سے ہنسور میں ٹریفک کے مسئلے کو کافی حد تک سلجھایا جاسکتاہے۔تقریب میں میسور کے میئر روی کمار ، ڈپٹی میئر رتنا لکشمی ، ضلع پنچایت صدر نعیمہ سلطانہ اور دیگر موجود تھے۔


Share: